جڑانوالہ(اے بی این نیوز ) لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں،نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،نواز شریف نے ملک میں امن قائم کیا، وہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے،نواز شریف نے ملک میں موٹرویز بنائیں، مہنگائی کاخاتمہ کیا۔















