اہم خبریں

ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت ,, ایم کیو ایم نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی حمایت کردی ،، ایم کیو ایم کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ اختیارات کو کم کرنے جیسی قانون سازی نہیں کر سکتی، موجودہ قانون سے یہ اصول متاثر نہیں ہوا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا اس قانون سے سپریم کورٹ کی اندرونی ورکنگ میں مداخلت ہوئی یا نہیں؟، فیصل صدیقی نے کہاکہ ایکٹ کو سپریم کورٹ کے اندرونی امور میں مداخلت کے طور پر نہیں دیکھ سکتے۔ ،، چیف جسٹس کی ساتھی ججز سے سوالات کم کر نے کی در خواست کہا 4 سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اور کئی کیسز التوا کا شکار ہو رہے ہیں، یہ ہماری کارکردگی ہے کہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، جسٹس مسرت ہلالی نے ریما رکس میں کہا آرٹیکل 184/3 جب بھی استعمال ہوا ملک کی بنیادیں ہلا دیں،سماعت کل تک ملتوی

متعلقہ خبریں