حیدرآباد( نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023 : حیدرآباد راجیو گاندھی کرکٹ گرائونڈ میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 8ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچکا باقاعدہ آغاز پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگیا۔قومی اسکواڈ میں اوپنر بیٹر فخر زمان کو ڈراپ کرکے عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ۔ٹاس کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں، اچھے کھیل کی امید ہے جب کہ سری لنکا کیخلاف ہماری کارکردگی بھی اچھی رہی ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، بیٹر عبداللہ شفیق، امام الحق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سعود شکیل اور افتخار احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان، محمد وناز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث بھی سری لنکا کے خلاف 11 رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔















