لندن(نیوزڈیسک)انڈرگراونڈ ریل میں فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں کے درمیان تصادم، سفارتخانے کے سامنے مظاہرے پر گرفتاریاں، اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج کے بعدپولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کینسنگٹن ہائی اسٹریٹ پر ایک عمارت کو نقصان پہنچنے پر مزید گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے شروع، برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی حامیوں کے درمیان لندن انڈر گراؤنڈ اسٹیشن پر اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہزاروں فلسطینی مظاہرین کو پرامن رکھنے کی کوشش کی۔فلسطینی شہریوں و حمایوں کے احتجاج کے دوران اسرائیلی علاقے میں جمع ہو گئے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تصادم شروع ہوا اور اس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لیا۔کینسنگٹن ہائی اسٹریٹ پر مظاہرین نے آتش بازی بھی کی، اس موقع پر فلسطین کی حمایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کو پرامن طور پر تبدیل کرنے کا کوئی راستہ نہیں۔دوران احتجاج ایک اسرائیلی شہری نے ہائی اسٹریٹ کینسنگٹن سے کھڑکی پر اسرائیلی پرچم تھام کر فلسطینیوں کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا۔دوسری جانب متعدد اسرائیلی شہری حماس کی جانب سے اغوا کیے گئے متاثرین اور یرغمالیوں کی یاد میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی رہائشگاہ کے طرف ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہوئے۔















