اہم خبریں

ورلڈکپ میچز؛ آسٹریلوی ٹیم بھارتی غرور خاک میں‌مٹانے کیلئے بیتاب،دونوں ٹیمٰں آج آمنے سامنے ہونگی

کراچی(نیوزڈیسک)ورلڈکپ میچز آج ماضی کی 2 سپرپاورز ٹکرائیں گی ، آسٹریلیا بھارتی ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملانے کیلئے بیتاب ہے۔ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ چنئی کے میدان میں ہو گا ۔ 2 میچز میں بھارت نے فتح سمیٹی تاہم آخری مقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا ۔اب تک بلو شرٹس نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور 7 میں کامیابی حاصل کی، آسٹریلوی ٹیم نے 6 میں سے 5 میچز جیتے ہیں۔ گلین میکسویل اور ایڈم زمپا اسپن ہتھیاروں سے بھارتی بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔چیپک اسٹیڈیم کی پچ ٹرن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، آسٹریلوی بیٹرز خاص طور پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی جانب سے میزبان اسپنرز کا سامنا اعتماد سے کرنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں