اہم خبریں

آپ ہم سے نہیں بچ سکتے، دہشتگردوں کا دور ان میچ کرکٹ سٹیڈیم احمدآباد اور مودی کو اڑانے کی دھمکی

بمبئی (نیوزڈیسک) آپ ہم سے نہیں بچ سکتے نہ ہی ہم آپ سے دور ہیں،ممبئی پولیس کو احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھمکی آمیز ای میل میں کرکٹ ورلڈکپ میچز کے دوران احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جبکہ دہشتگروں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہکردیا۔ مزید کہا گیا کہ حکومت ہمیں 500 کروڑ بھارتی روپے اور لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو ہم احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اڑا دیں گے، ہندوستان میں سب کچھ بکتا ہے تو ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے محفوظ ہیں، آپ ہم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے‘‘۔ای میل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ نے حملوں کو انجام دینے کیلئے متعدد افراد کو سرگرم کردیا ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ میل یورپ سے آیا ہے، آئی ڈی کا معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 اکتوبر اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کا میچ شیڈول ہے جبکہ اسی گراؤنڈ پر ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ ای میل موصول ہونے کے بعد ورلڈکپ میچز کے دوران سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں