اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ممبر کور کمیٹی اور رہنما پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے، اس سے آگے جانا غیرآئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔















