اہم خبریں

تمام جماعتیں اب الیکشن کی تیاری کریں، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناد یا ہے، اب تمام جماعتوں کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے،نواز شریف کی آمد سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے، کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
جو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہو گا سب کے لیے قابل عمل ہو گا، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔جمعرات کو احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں، میرے خیال میں اب بے یقینی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حلقہ بندی آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن کر رہا ہے، حلقہ بندی کے بغیر ون مین ون ووٹ کا تصور ختم ہو جائے گا،

متعلقہ خبریں