اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسران نے رجسٹرار احتساب عدالت کو کیسز کی لسٹ فراہم کر دی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں 80 نیب کیسز بحال ہونے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق 2018ء میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز ، سابق صدر آصف زرداری ،سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف ، پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ کے خلاف کیسزبحال ہوئے ہیں جبکہ اعجاز ہارون کے خلاف کڈنی ہل اور عبدالغنی مجید و انور مجید کے خلاف ریفرنسز بھی لسٹ میں شامل ہیں۔















