اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی تنازعات کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،یواین کا کردار مضبوط بنانے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نیویارک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس اجلاس میں روس ،پاکستان، ایران،ازبکستان ،کرغیزستان اورقازقستان کےوزرائےخارجہ نے بھی شرکت کی۔ شریک ہوئے۔















