اہم خبریں

ملکی مسائل راتوں رات حل کرنے کا وعدہ نہیں کروں گا،بلاول بھٹو

بدین(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں، یہ آئینی تقاضا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے توعوام دوست منصوبے شروع ہوتے ہیں، اب عوام قربانی دینے کے بجائے پوچھیں حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا؟ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ الیکشن شیڈول کا ابھی اعلان نہیں ہوا،لوکل باڈی الیکشن میں واضح ہو گیا عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام مشکل میں ہے، معاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے، آج عوام کے لیے بچوں کی فیسیں دینا مشکل ہو گیا ہے، لوگوں کو فکر ہے بجلی کے بل کیسے ادا کریں۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ معاشی بحران کا مقابلہ کیا، انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل راتوں رات حل کرنے کا وعدہ نہیں کروں گا، پیپلزپارٹی کی حکومت میں عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں