کراچی(نیوزڈیسک)پی پی پی پی رہنماء شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہے۔ وہ مختلف علاقوں میں فوت شدگان افرادکے اہل خانہ سے تعزیت کےلیے نکلے ہوئے ہیں۔ہفتہ کو جاری ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو لوگوں سے تعزیت کےلیے نکلے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد چلائی جائے گی۔















