اہم خبریں

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ساتھی ججز کو عشائیے پر مدعو کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ جسٹس فائز عیسی کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17 ستمبر کیلئے دی گئی ۔جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے۔موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں