اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چوہدری کی حاضری سے استثنی کی در خواست منظورکر لی گئی لیکن آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری فوا د حسین کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ۔















