اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد صبح سویر موسلا دھار بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم سہانا ہو گیا۔ تفصیلات کے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے چند مقامات اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، جڑواں شہروں میں 25ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، واسا نے الرٹ جاری کردیا، رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی۔















