مری ( اے بی این نیوز )سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک کی آرٹس کونسل مری میں آمد،انہوں نے تھری ڈی سنی کوہسار سینما اور میوزیم و آرٹ گیلری کا افتتاح کیا،ڈی جی پنجاب کونسلز آف آرٹس ڈاکٹر سید بلال حیدر، ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد شکور بھی موجود تھے،اس موقع پر مختلف فنون سے تعلق رکھنے فنکار بھی موجود تھے،تھری ڈی سینما مری کے سیاحتی مقام میں بہترین تفریح مہیا کرے گا،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہتین سو نشستوں پر مشتمل تھری ڈی سینما تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے،چھ سال سے سینما بند تھا ، ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر ضائع ہو رہی تھی،سیمنا کا آغاز مری میں پرانا عوامی مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیا ہے،مری سینما میں ویک اینڈ پر تین شو اور روزانہ دو سو منعقد ہو نگے،پرائیویٹ و کمرشل تھیٹرز میں فحاشی پر سخت ایکشن جاری ہے،فنکاروں اور ڈرامہ رائیٹرز کی مشاورت سے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کی جا رہی ہیں،میوزیم و آرٹ گیلری سے مری کے فنکاروں اور آرٹسٹوں کو اپنے فن کے اظہار کا موقع ملے گا،مری سیاحتی مقام ہونے کے علاوہ اپنی ایک پوری تاریخ رکھتا ہے،مری میں سیاحت کے ساتھ ساتھ مثبت تفریح اور آرٹ و کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،مری کے میوزیم میں مزید نوادرات کا اضافہ کریں گے، مری اور پوٹھوہار کی تاریخ کا مرکز بنائیں گےمیوزیم میں گندھارا آرٹ و کرافٹ کی نادر و نایاب اشیاء کا اضافہ کیا جائے گا۔















