اہم خبریں

عام انتخابات فروی کے آخر تک ہوں گے، فضل الرحمٰن

لاہور(نیوزڈیسک) جمعیت علمائےا سلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عام انتخابات فروی کے آخر تک ہوں گے۔جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہو جاتے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں