اسلام آباد ( اے بی این نیوز )400 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے ریلیف پیکج مسترد ،،200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، دو سو یو نٹ والےتقریبا 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان، تاریخ گزرنے کے بعد بل ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا،، بجلی بلوں میں ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا گیا،،400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے،،آئی ایم ایف کا یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔















