اہم خبریں

پرویزالہٰی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویزالہٰی کی گرفتاری پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ پرویز الہیٰ کو کسی اورکیس میں بھی گرفتارنہیں کیا جا سکتا جب پرویزالہی کورہا کردیا گیا تو ہمارے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی ،اگر انہیں رہا نہ کرتے تو عدالت سخت ایکشن لیتی ۔ جسٹس طارق محمود کا استفسار پر وکیل نے کہا اس عدالت کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے دوبارہ گرفتار کیا گیا، جج نے ریمارکس دیئے پرویزالہٰی کو تھری ایم پی اوکے تحت رہانہ کیاجاتاتو عدالت ایکشن لیتی،متعلقہ عدالت نے اب ریمانڈ بھی دے دیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ خبریں