اہم خبریں

آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالرکاریٹ کم ہوا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کاریٹ کم ہوا،نجی ٹی و ی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ 35 سال سے لیڈرشپ کے نام پر کرپٹ ٹولے سے قوم کی جان چھڑوانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولے سے جان چھڑوائیں پاکستان سونا اگلنے لگے گا۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں پاکستان سونا اگل رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات شاید جنوری 2024 میں ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں