اہم خبریں

جے سالک کا ایک ہزار بلڈ بیگ عطیہ کیمپ کا آغاز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سی ڈی اے کا سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست پرجی پی او چوک کو میثاق چوک کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان، اس موقع پرجے سالک کا ایک ہزار بلڈ بیگ عطیہ کیمپ کا آغاز،سابق وفاقی وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر اور کنونیئر ورلڈ مینارٹیز الائنس جے سالک نےمیثاق چوک (ہم آہنگی) چوک کے اعلان پر چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ا دا کیا اور ارجنٹینا پارک میں 1000 خون کی بوتلیں جمع کرنے کے لیے تین روزہ خون کے عطیہ کیمپ کا اعلان کیا، بلڈ کیمپ جمعرات (آج) سےشروع ہوگا جو نو ستمبر تک جاری رہے گا،جے سالک اس خون کے عطیہ کیمپ کے اختتام پر وہ اپنی ملک گیرتین لاکھ بیگ خون کے عطیات کی مہم کا آغاز کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے سالک نے ارجنٹائن پارک کے ساتھ میڈیا ٹاک کے دوران جی سکس ٹو میں پولیس شہداء کی یادگار کے سامنے GPO کے قریب چوک کو میثاق چوک قرار دینے کا باضابطہ اعلان کیا۔جے سالک نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے نے نہ صرف مسیحیوں بلکہ پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ، “حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مشہور چھ احکام میں مسلمانوں کو اپنے مسیحی بھائیوں کے بنیادی، شہری اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے حکم دیا ہے،مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر عمل کریں۔”جے سالک نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس بابر ستار نے انکی جمع کردہ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کویہ حکم دیا کہ وہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے چھ احکامات کو قومی نصاب میں شامل کریں،جے سالک نے مزید کہا کہ خواتین، لڑکیوں، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت تین لاکھ عوام کی لازوال قربانیوں کے بعد وطن عزیز برطانوی استعمار سے آزاد ہوا۔اس لیے انہوں نے جڑانوالہ کے واقعے کے بعد ملک گیر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ قوم کو متحد کرنے کے لیے ہمارے بانیوں اور قوم کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خون دیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ خون کی مہم اسلام آباد سے شروع کی جا رہی ہے اور ملک بھر میں منعقد کی جائے گی تاکہ تمام ہم وطنوں کو بلا تفریق عقیدہ اور نسل کے اپنے مادر وطن، اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کے لیے متحد کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں