اہم خبریں

گوادر ہیلی کاپٹر حادثہ،شہدا کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )گوادر ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،شہید لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی نماز جنازہ ایچ 11 قبرستان میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی شرکت،شہید لیفٹیننٹ کمانڈر سید جواد علی شاہ کو کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابقجبکہ شہید ٹیکنیشن حسنین حیدر کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ترکھان والا,ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں اعلی سول و عسکری حکام، شہدا کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں