اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 70 فیصد ریکارڈ اضافہ، بلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات بلیک مارکیٹ کے ذریعے من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگیں،ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب،ہول سیل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بھی قیمتیں بڑھنے کی تصدیق کردی، ادویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔















