اسلام آباد (نیوز ڈسک) صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فوجی قافلے پر ہونیوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم بہادر فوج کیساتھ ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جار رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ بہادر فوج کیساتھ ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔















