اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ،پشاور ،باجوڑ ، مردان، لوئر دیر اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،کسی جان ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ زلزے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی زلزے کا مرکز تحصیل سلار زئی سے 27 کلو میٹر دور افغانستان میں تھا ، زلزے کے جھٹکے افغانستان اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے ۔















