اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع ،چیف جسٹس سپریم کورٹ کاچیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل موسم گرما کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم،کیاآپ کے موکل ہائیکورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی میں پیش ہوئے؟ جسٹس جمال مندوخیل کااستفسار،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا نہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے نہ ہی ہوں گے،جسٹس جمال نے کہا آپ پیش نہ ہونے کاتو کہہ سکتے ہیں،پیش نہیں ہونگے یہ نہیں کہہ سکتے،یہ فیصلہ عدالت نے کرناہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم نے اس کیس میں کچھ اور سوالات بھی سوچ رکھے ہیں،مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔















