اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما ء رانا ثناء اللہ ایک بار پھر ضمانت منسوخی سے بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سا بق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل پنچ نے سماعت کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ کیخلاف انکوائری کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے درخواست کو غیرموثر قراردیتے ہوئے نمٹا دیا۔















