لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی آبی جارحیت سےدریائے ستلج میں اضافی پانی کا ریلہ ہیڈ سلیمانکی کی حدود میں داخل ،سیلابی ریلے سے مزید درجنوں دیہات سینکڑوں آبادیاں ملیامیٹ کر دیں۔ہیڈ سلیمانکی کے مقام سے 1لاکھ اکانوے ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے ۔سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔انتظامیہ نے سلیمانکی ہیڈ ورکس کو پانی کے دباؤ سے بچانے کیلئے بریچنگ پوائنٹ تشکیل دے دئیےہیڈ سلیمانکی ۔دھرنگہ بند پر بریچنگ پوائنٹ بنا دئیے گئے ۔ہزاروں ایکڑ مزید کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں۔۔سیلابی پانیعلی کے – کندرکے،سوجیکی،باقر کے: کندرکے : سو جیکے رتیکے ،اور دراز کے سمیت سینکڑوں آبادیوں میں داخل ۔ڈیڑھ لاکھ آبادی پر مشتمل آبادیاں اور گائوں سیلاب کی لپیٹ میں آگئے۔: متاثرین سلاب کا کہنا ہے کہ ہمیں کھانا اور ہمارے مویشیوں کیلئے چارہ جات کا بندوبست کیا جائے۔















