اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تھانہ روات کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکوؤں نے 70 لاکھ روپے سے زاہد ملکی کرنسی ،32 تولے طلائی زیورات،9700 غیر ملکی کرنسی اور سمارٹ فون لوٹ کر موقع سے فرار ہوگے واقعہ گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 08 راولپنڈی میں پیش آیا اسلحہ سے لیس 04 مسلح ڈاکو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر مسماۃ طاہرہ شاہد کے گھر جا گھسے ۔مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گھریلو ملازمہ اس کا گیارہ سالہ بیٹا سمیت طاہرہ شاہد کے 17 سالہ بیٹے کو بھی اسلحہ کی نوک پر ایک کمرہ میں بند کردیاپولیس نے حسب روایت موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی،صدر ڈویژن سرکل میں سرگرم ڈاکوں نے لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، راولپنڈی پولیس ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قابو کرنے میں تاحال ناکام نظر آتی ہے۔















