جڑانوالہ( اے بی این نیوز ) افسوسناک واقعے کے بعدخوف کے بادل ختم ،عبادت گاہوں میں مسیحی برادری کا رش، عبادت کے دوران ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جڑانوالہ کادورہ،گرجاگھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا اسلام اقلیتوں سے حسن سلوک کادرس دیتاہے،متاثرہ گھروں کی تعمیرومرمت کیلئے 20،20لاکھ روپے فراہم کریں گے،مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر ومرت کاکام بھی جاری ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی کل جڑانوالہ کادورہ کرینگے،علاقے میں ہنگامی بنیادوں پرترقیاتی کام جاری، حملوں میں ملوث مزید 17 ملزمان گرفتار ، تعداد ڈیڑھ سو کے قریب پہنچ گئی















