اہم خبریں

کمسن ملازمہ کی ہلاکت ،کیس نے نیا رخ اختیا ر کر لیا

رانی پور (اے بی این نیوز          ) کمسن ملازمہ کی ہلاکت ،کیس نے نیا رخ اختیا ر کر لیا ،میڈیکل بورڈ نے جسم پر تشدد کی تصدیق کر دی ،پوسٹ مارٹم کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری، رپورٹ کے مطا بق آنکھ, کمر، پیشانی، پیر،گھٹنہ اور ہاتھ پر نشانات تھے،، آ ئی جی سکھر کا کہنا ہے حویلی میں پولیس کیمپ قائم کرکےتمام لوگوں کے ڈین این ای سمپل لیے جائیں گے، ایس ایچ او،ہیڈ محرر ڈاکٹر اور ڈسپنسر کا ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے، قتل میں ملوث مرکزی ملزم پیر اسد شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا گیا،،، سیمپل لیبا رٹری میں بھیج دیئے گئے۔

متعلقہ خبریں