اہم خبریں

دریائے ستلج،گنڈا سنگھ کے مقام پر بتدریج اونچے درجے کا سیلاب

لاہور ( اے بی این نیوز      )گنڈا سنگھ کے مقام پر بتدریج اونچے درجے کا سیلاب ہے،گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہو رہی ہے،گنڈا سنگھ کے مقام سے 2 لاکھ 8 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے،سلیمانکی ہیڈ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے،ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 31 ہزار کیوسک ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے ، قصور اوکاڑہ پاکپتن وہاڑی بہاولنگر ملتان لودھراں اور بہاولپور کے نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں،متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے،متعلقہ اضلاع میں فلڈ ریلیف سنٹرز اور انتظامات مکمل ہیں،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں