اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر صدرِمملکت کے دستخطوں کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کا صدرِمملکت کی چشم کُشا ٹویٹ کی روشنی میں عدالتِ عظمیٰ سے فوری رجوع کا فیصلہ ،آئین و قانون، شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوریتِ و پارلیمان کی بقا و سلامتی کیلئے خوف و خدشات سے اوپر اٹھ کر مؤقف اختیار کرنے پر صدرِمملکت سے اظہارِتشکّر ،قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت کے مؤقف کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان ،، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اہم ترین قانونی مسوّدہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرِمملکت کا مؤقف ہرلحاظ سے غیرمعمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہےصدرِمملکت نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے میں گہرائی تک سرایت کئے گئے مرض کی نشاندہی کی ہے،پچھلے 16 ماہ کے دوران پاکستان میں آئین سے انحراف، قانون کی پامالی، جمہوریت سے فرار اور ریاست کو شخصیات کے تابع کرنے کی رسومِ بَد کو تقویت پہنچائی گئی،پارلیمان اور الیکشن کمیشن سمیت پوری ریاستی مشینری کو آئین کی تابعداری سے ہٹا کر غیرمرئی قوتوں کے اشاروں پر چلا دیا گیا،آئین کے اہم ترین حصوں پر عملدرآمد کو یکسر منسوخ کرکے ملک کو جنگل کے قانون کی گرفت میں دیکر میڈیا و عدالتوں کو نادیدہ قوتوں کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا،پنجاب و پختونخوا میں غیرقانونی نگران حکومتوں کی موجودگی اور دونوں صوبوں کے 17 کروڑ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے میں بھی یہی سوچ کارفرما ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک متنازع عدالتی فیصلے کے ذریعے تیز ترین گرفتاری اور جماعت کو کچلنے کیلئے ہزاروں قائدین و کارکنان کےخلاف ننگی فسطائیت اسی سلسلۂ ناتمام کا حصہ ہے،مجرموں کو این آر او ٹو کے ذریعے دی جانے والی عام معافی اور نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے نظامِ احتساب کی تباہی کے پیچھے بھی انہی ہاتھوں کے نشان ہیں،صدرِمملکت وفاق کی علامت، پارلیمان کا حصہ اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں،صدرِمملکت کے فیصلوں کو ان کی منشاء و مرضی کے بغیر غیرمؤثر بنانے یا سازش و خفیہ تدبیروں کے ذریعے ان پر عملدرآمد روکنا ہر لحاظ سے شرمناک، غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے،معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے اور چیف جسٹس سے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کے تعیّن اور محاسبے کی استدعا کریں گے،امریکہ میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے (سائفر) کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کے مطالبے کا بھی پرزور اعادہ کرتے ہیں،پوری قوم اور تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت و حقوق کے تحفظ اور ریاستی و حکومتی نظم کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے صدرِ مملکت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے،















