کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پی پی کے عہدیدار شوکت حماد بلوچ کو قتل کردیا گیا، اتوار کو مقتول کو گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔قتل کا یہ واقعہ اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں پیش آیا، جہاں عہدیدارپی پی موقع پر ہی وہ دم توڑ گئے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نےنوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔















