اہم خبریں

پولیس نے ایمان مزاری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا، یہ گرفتاری نہیں اغوا ءہے،شیریں مزاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی ایکس (ٹویٹ )میں لکھا تھانہ ترنول پولیس نے ایمان مزاری کو گرفتار کیا، ایمان مزاری کو گرفتار ی کیلئے خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آئے ، کوئی وارنٹ نہیں دکھائے گئے ،یہ گرفتاری نہیں اغوا ءہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری نے پچھلے دنوں ایک غیر سیاسی جلسے میں ملکی اداروں کیخلاف تقریر کی تھی۔

متعلقہ خبریں