لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔جاری ویڈیو میں وہاب ریاض نے 9 سالہ بیٹی ایشال کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں بے شک اللہ کی عظیم نعمت اور باپ کی سب سے بڑی حمایتی ہوتی ہیں۔انہوں نے اپنی بیٹی کے بچپن سے لیکر ابتک کے یادگار لمحات کو ویڈیو کی شکل میں شیئر کیا ۔















