نوشہرہ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا صفایا کر دیں گے۔ہفتہ کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے کارکنوں کو گمراہ کیا، تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی کے لوگ سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں،پرویزخٹک نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی میں کوئی تہذیب نہیں دیکھی۔















