اہم خبریں

ن لیگ لاہور کی قیادت کو لندن طلب کرلیاگیا

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے پارٹی کی لاہور قیادت کو ہنگامی طور پر لندن طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر کو لندن طلب کیاگیا،دونوں رہنماکل لندن روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول ترتیب دیے ہیں، جس میں سے پہلا شیڈول اُن کی اسلام آباد آمد جبکہ دوسرے میں لاہور آمد ہے۔

متعلقہ خبریں