اسلام آباد(نیوزڈیسک)وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ہفتہ کے روز ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ سے گرفتارکیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو پولیس کی بھاری نفری نے گرفتارکرکے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق سائفرتحقیقات کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کو حراست میںلیا گیا ہے .















