اہم خبریں

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کی 10 رکنی نگراںکابینہ نے حلف اٹھا لیا،ہفتہ کو نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی نئی کابینہ نے شام پونے چھ بجے حلف لیا،نگراں کابینہ سے حلف گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے لیا،کابینہ میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔ رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ بھی بطور نگراں صوبائی وزیر حلف لیں گے۔ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز کو محکمۂ داخلہ اور رعنا حسین کو تعلیم کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر سعد نیاز کو حکومت سندھ میں محکمۂ صحت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں