اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے میڈیا پر پی ٹی آئی کور کمیٹی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بنائے فریم ورک کے مطابق فیصلہ سازی اتفاق رائے سے ہو رہی ہے،ہفتہ کو اس حوالے سے اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی ہمارے چیئرمین ہیں اور رہیں گے، پی ٹی آئی یا کور کمیٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ۔ کمیٹی کے اجلاس میں کبھی کسی کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بنائے فریم ورک کے مطابق فیصلہ سازی اتفاق رائے سے ہو رہی ہے۔















