اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعظم آفس میں کابینہ کا اجلاس آج گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی صدارت میں کابینہ کا یہ پہلا اجلاس تعارفی اجلاس ہوگا جس میں وزیر اعظم انوار کاکڑ اپنے وزیروں ،مشیروں اور معاونین خصوصی کو اپنی اپنی وزارتوں اور ڈویژنوں کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپیں گے ۔وزیر اعظم کابینہ اجلاس میں اپنا ویژن بھی کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔ کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے تناظر میں انتخابی عمل کا ٹائم فریم آگے جانے کے اعلامیے کا بھی تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر قانون اس حوالے سے وزیر اعظم کوآئینی اور قانونی امور کے تمام پہلوؤں پربریفنگ دیں گے۔















