ڈیرہ مراد جمالی (نیوز ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث ہلاک ہونے والوں میں سے 4کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ،شارٹ سرکٹ محلے کے ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا، یہ افسوس ناک واقعہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ڈاڈا مل میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔















