اہم خبریں

اسلام آباد،18رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ایوان صدر میں 18 وزراء سے عہدوں کا حلف لیا گیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احمد تارڑ وزیر مواصلات مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے۔ شمشاد اختر وزیر خزانہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ اور ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت ہوں گے۔جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیاجائے گا،مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ، احمد عرفان اسلم کو وفاقی وزیر قانون کا قلمدان دیاجارہا ہے، شاہد اشرف تارڑ وزیر پوسٹل سروسز، عمر سیف کو آئی ٹی کا قلمدان دیاجائے گا،احمد تارڑ وزیر مواصلات جبکہ مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات ہوں گے۔عتیق احمد وزیر مذہبی امور، جمال شاہ کو وزیر ثقافت کا قلمدان سنبھالینگے،انیق احمد، مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید کو بھی نگراں وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں