اہم خبریں

نگران کابینہ کے امیدواروں کی دھڑکنیں تیز ،جلیل عباس جیلانی ، سید محمد علی کے نام فائنل، چند گھنٹوں میں اعلان متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران کابینہ کے پہلے فیز کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ، صرف حتمی مشورے کیے جارہے ہیں جس کے بعد آج ہی نگران کابینہ کا اعلان متوقع ہے .پہلے مرحلے میں10 رکنی کابینہ کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کیلئے محمد علی درانی نہیں بلکہ معروف دفاعی تجزیہ نگار سید محمد علی کو دیئے جانے کا امکان ہے .وزارت خارجہ کی ذمہ داری سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو سونپے جانے کا امکان ہے،نگران وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ممبران کے تقرر کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائیں گئے جس کے بعد صدر مملکت نگران کابینہ سے حلف لیں گے ۔حلف کے بعد وزیر اعظم اپنے وزیروں کو وزارتیں اور محکمے آلاٹ کرینگے۔ایک ایک وزیر کو دو سے تین تین وزارتوں کے اضافی قلمدان بھی سونپے جاسکتے ہیں۔ کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم نے تمام متعلقہ کواٹرز سے مشاورت کے عمل کو حتمی شکل دیدے دی۔ اب وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ کا صرف ہونا باقی ہے کابینہ ممبران کیلئے جن ناموں پر مشاورت کو حتمی شکل دی گئی ہے ان میں، شاہد آفریدی ،مختیار علی جاوری، قاری صداقت ، احد چیمہ ، مشتاق سکھیرا ، محمد علی درانی، حفیظ شیخ ، گوہر اعجاز ، شعیب سڈل ، احسن بھون سرفراز بگٹی ، ذوالفقار چیمہ ، شمشاد اختر ، اشتر اوصاف جگنو محسن ، عائشہ رضا فاروق بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا ستارہ ایاز سلطان علی الانہ سمیت دیگر کئی نام بھی شامل ہیں، وزیر خزانہ کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے نام زیر غور نہیں . نگران کابینہ کے امیدواروں کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی. نگران وزیر اعظم کے لیے جن امیدواروں کے نام ڈراپ ہوئے تھے وہ نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے پرامید دکھائی دے رہے ہیں انھوں نے حلف کے لیے اپنی اپنی شیروانیاں بھی تیار کر رکھی ہیں تاکہ جیسے ہی کابینہ ممبران کے لیے انکے نام کا اعلان ہوتا ہے تو وہ بلاتاخیر ایوان صدر حلف کے لیے پہنچ سکیں

متعلقہ خبریں