اہم خبریں

نگران کابینہ کیلئے مشاورت ، محمد علی درانی ، شعیب سڈل سمیت اہم نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت کے عمل کو حتمی شکل دیدی ۔ نگران کابینہ کے امیدواروں نے بھی نگران وزیراعظم سے ابتدائی رابطے ہوئے ہیں اور متوقع وزیروں اور مشیروں کے پروفائل کا تمام پہلووں سے جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ نگران کابینہ کا سائز کم سے کم رکھنے کی پالیسی مرتب کرلی گئی ہے ۔ا ایک ایک وزیر کو تین تین وزارتوں کے اضافی چارج دینے کی تجویز بھی سامنے آگئی ہے ۔ نگران وزیراعظم نے اپنے قریبی رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، انھوں نے اپنا پروٹوکول بھی محدود رکھنے کی ہدایت کردی،پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، قومی خزانے پر بوجھ کم ڈالا جائے گا۔ نگران کابینہ کیلئے اس مختلف ناموں پر غورجاری ہے۔ جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، حفیظ شیخ، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیرا طلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں