لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکاء اشرف نے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹرز ہماری جان ہیں، ہماری ٹیم دنیا کی ٹاپ ٹیم بنے گی۔ پیر کوذکاء اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے کام کو سراہتا ہوں، پرائیویٹ سیکٹر سے یہاں تک آنا ایک بڑی بات ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ دعا ہے کرکٹ ٹیمیں ہماری آنے والے ایونٹس میں اچھا پرفارم کریں۔زکا اشرف نے کہاکہ ویمن کرکٹرز کےڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹس شروع کر رہے ہیں۔














