لندن(اے بی این نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
36 سالہ مارک ووڈ نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مارک ووڈ کے اگلے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے فیصلے سے متعلق مارک ووڈ نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کیریئر کے دوران کافی انجریز کا سامنا رہا، انگلینڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا تھا۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ















