اہم خبریں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل یوم آزادی پرحلف اٹھائیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل یوم آزادی پرحلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے،،مہمانوں کی فہرستیں تیار ،تقریب حلف برداری میں سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزراء کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان کو دعوت نامے ارسال ،، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ۔

متعلقہ خبریں