اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے آج الوداعی خطاب کا امکا ن، تیاریاں شروع، وزیر اعظم اپنے 15ماہ کی کارکردگی اور اہداف قوم کے سامنے ر کھیں گے، خطاب میں ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جا ئے گی ، خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالیں گے ۔یوم پاکستان کی تقریبات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر، وزیراعظم کو اب کل گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ شہبازشریف کا اہلیہ کے علاج کے لئے لندن روانہ ہونے کا بھی امکان،نصرت شہباز 6 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں۔















